صوفیہ مرزاکا توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع 

صوفیہ مرزاکا توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) صوفیہ مرزا نے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے کے دعویدار سابق شوہر عمر فاروق کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔صوفیہ مرزا نے عمر فاروق کی جانب سے ہراساں کیے جانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی جس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمر فاروق اپنے اثر و رسوخ سے تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرا چکا، بچیوں کی حوالگی سے متعلق 6 مقدمات عمر فاروق کے خلاف درج کرائے، اس کے باوجود پولیس عمر فاروق سے بچیوں کو بازیاب نہ کروا سکی۔صوفیہ مرزا نے کہاکہ عمر فاروق پولیس میں اثر و رسوخ سے اب میرے کے خلاف مزید مقدمات درج کرانا چاہتا ہے۔ اس کی ایماء پر پولیس اور ایف آئی اے آئے روز چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمر فاروق محکمہ امیگریشن کی مدد سے فراڈ کر کے میری بچیوں کو بیرون ملک لے گیا، اس کے فراڈ کی وجہ سے اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جا چکا ہے، پولیس کو غیر قانونی ہراسگی سے نہ روکا تو مجھے ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔صوفیہ مرزا نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت پولیس اور ایف آئی اے کو گھر پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دے اور ساتھ ہی غیر قانونی چھاپے مارنے والے پولیس اور ایف آئی اے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
صوفیہ مرزا

مزید :

صفحہ آخر -