کلاسیکل موسیقی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، ولی

  کلاسیکل موسیقی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پٹیالیہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار ولی حامد خاں نے کہاہے کہ کلاسیکل موسیقی ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، اصل موسیقی کلاسیکل موسیقی ہی ہے اور ہمارا خاندان صدیوں سے اس کا میراث ہے۔ ولی حامد خاں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے کلاسیکل موسیقی میں نام اور مقام پیدا کیا ہے اورہم بھی اسی روایت کو لے کرآگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی کی وجہ سے پہچان رکھنے والے خاندان سے نسبت پرفخر ہے اورجب تک سانسیں باقی ہیں اس فن کی خدمت کرتے رہیں گے مزید کہا کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت خوش آئند بات ہے ہمیشہ ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ 

مزید :

کلچر -