گلوکار جعفر چکوال نے دو نئے گیت مکمل کرلئے
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار جعفرچکوال نے اپنے دونئے گیت”ڈھولا دوبئی والا“ اور”بندہ جدو وی فون ملاے“ مکمل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ان دونوں گیتوں کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جن کا میوزک باؤ جی سٹوڈیومیں ترتیب دیاگیاہے ان گانوں کی شاعری تنویرسنگم کی لکھی ہوئی ہے ایک ملاقات کے دوران جعفر چکوال نے بتایاکہ ان دو گیتوں کو انہوں نے خصوصی طور پر ملک ذیشان فرام دوبئی کی فرمائش پر ریکارڈ کیا ہے جس کی ویڈیوز جلد مکمل کرلی جائینگی اور انہیں ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاجائیگا۔جعفر چکوال نے بتایاکہ ان گانوں کے ویڈیوز اوریجنل لوکیشنز پر مکمل کیئے جائنگے جن میں معورف ماڈلز کام کرینگے۔جعفر چکوال نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے یہ دونئے گیت ضرور پسندکریں گے۔