کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں، نشاء خان

  کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں، نشاء خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشا خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”زیبائش“میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔اس میگا پراجیکٹ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ نشاء خان نے کہا ہے کہ معیاری پروڈکشن کے لئے ہمیں سکرپٹ کے ساتھ کرداروں کو بھی دیکھنا پڑتا ہے،نئی ڈرامہ سیریل میں فنکاروں کا انتخاب عمدگی سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے لئے اچھے کردار کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا،مجھے فلم میں کام کرکے بھی تجربہ ملا لیکن فی الحال فلموں میں کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے حالانکہ آفرز آتی رہتی ہے۔ میں بطور ہدایتکار فلم بنانے کی خواہش مند ہوں۔ نشا ء خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں منفرد مقام بنانے کی خواہاں ہوں، جس کے لئے ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ڈانس پر بھی توجہ ہے کیونکہ ٹی وی کے ساتھ پردہ سکرین پر کام کرنا میرا خواب ہے۔

مزید :

کلچر -