عوام عمران خان کیساتھ، مافیاز کیخلاف جنگ میں پُرعزم ہیں، میاں اسلم اقبال 

عوام عمران خان کیساتھ، مافیاز کیخلاف جنگ میں پُرعزم ہیں، میاں اسلم اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور اضافی پلاٹ بیچنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن ہورہاہے -غریب عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنیوالوں سے حکومت ہر قیمت پر حساب لے گی -غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ریور ایج میں اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے تک کافراڈہوا ہے - مافیاز اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ وہ عدالتوں اور حکومت کو بھی کچھ نہیں سمجھتے -ان پر ہاتھ ڈالاجائے تواداروں کے ملازمین پر تشدد کرتے ہیں -اس قبضہ مافیا نے ای او بی آئی میں بھی یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور مزدوروں کی محنت کی کمائی سے کھلواڑ کیا -سینئر صوبائی وزیر نے  90 شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماسٹر پلان کے  تحت ہی کوئی سوسائٹی بن سکتی ہے لیکن قبضہ مافیا نے گرین ایریا میں 15 ہزار سے 16 ہزار فالتو پلاٹ بیچ کر عوام کو خوار کیا - زرعی زمین پر ٹیوب ویلوں کو ملنے والی سبسڈائز بجلی سوسائٹی کے مکینوں کو فروخت کی اورماہانہ 4 کروڑ روپے کا چونا لیسکو کو لگ رہاہے اور یہ بجلی کی چوری گذشتہ 16 سالوں سے جاری ہے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی صرف 765 کنال اراضی پر منظور ہے اس کے علاوہ ایک انچ پر بھی کوئی چیز تعمیر نہیں کی جاسکتی -کیس عدالت میں ہے اس کے باوجود ڈھٹائی کے ساتھ رات کے اندھیرے میں یہاں ترقیاتی کام کرائے جاتے ہیں ایل ڈی اے نے اس غیر قانونی سوسائٹی کے مالک کو 17 نوٹسز بھجوائے اور نیب نے بھی اس کا نوٹس لیا -لیکن قبضہ مافیا کو اس کی کوئی پرواہ نہیں سوسائٹی میں غریبوں کے پلاٹوں کی زمین کاٹ کر ابا جی کے نام سے مسجد بنا دی  قبرستان کی دس کنال سے زائد اراضی بھی کمرشل پلاٹ بنا کر بیچ دی  عیسائیوں کے قبر ستان کو سوسائٹی کا قبرستان ڈکلیر کروایا، ایک اور سوسائٹی ڈی ایچ اے میں شامل کراکے 3 ہزار لوگوں کو خوار کیا میری کور کمانڈر لاہور سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں - اس مافیا کے ایک فرد نے ڈی جی ایل ڈی اے سے رابطہ کرکے سوسائٹی کو ریگولرائز کرنے کیلئے 50 کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی جو مسترد کردی گئی- بعد ازاں اس آفر کو 4 گنا بڑھایاگیا پھر بھی غیر قانونی سوسائٹی کو قانونی حیثیت حاصل نہ ہوسکی میری سپریم کورٹ،لاہور ہائی کورٹ، سٹیٹ بینک اورنیب سے درخواست ہے کہ وہ موصوف کی کمپنیوں کے فراڈ کے معاملات کا جائزہ لیں اور عوام کو ان کا حق دلائیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا عوام عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور وہ مافیاز کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں۔
اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -