نیازی کولگنے والی گولیوں پر ہائی پروفائل تحقیقات کی جائیں، فیصل کنڈی 

  نیازی کولگنے والی گولیوں پر ہائی پروفائل تحقیقات کی جائیں، فیصل کنڈی 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر اعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ہٹانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان پر لگنے والی گولیوں پر ہائی پروفائل تحقیقات کی جائیں،عمران خان نیازی کرپشن کے پیسے سے پلے بڑے ہیں،سیلاب کی صورتحال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جو ٹاسک ملا وہ 97 فیصد پورا کرلیا ہے،26 لاکھ 87 ہزار سے زائد مستحقین کو رقوم تقسیم کی جاچکی ہیں، جو رہ گئے ہیں اپنی رقوم بی آئی ایس پی سے حاصل کر سکتے ہیں،نئے سروے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ملین تک لوگ مستفید ہونگے،پی ٹی آئی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے اکٹھے کئے گئے کہاں تقسیم ہوئے؟۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سیلاب کی صورتحال میں پہلے فیز میں بی آئی ایس پی کو ٹاسک ملا تھا،ٹاسک میں فلڈ سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بی آئی ایس پی کے تحت امدادی رقوم تقسیم کی گئیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جو ٹاسک ملا وہ 97 فیصد پورا کرلیا،26 لاکھ 87 ہزار سے زائد مستحقین کو رقوم تقسیم کی جاچکی ہیں،مستحقین کو 25 ہزار روپے کے حساب سے رقم تقسیم کی گئی ہے،جو بھی مستحقین رہ گئے ہیں ان کو کہا کہ وہ اپنی رقوم بی آئی ایس پی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے نئے سروے کا آغاز کرنا ہے،نادار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد نیا سروے شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے سروے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 9 ملین تک لوگ مستفید ہونگے۔  پی ٹی آئی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے اکٹھے کئے گئے وہ کہاں تقسیم ہوئے؟   انہوں نے کہاکہ سیہون کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے چیئرمین این ایچ اے سے بات کی ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے اور کہا کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونا چاہیے۔

فیصل کنڈی 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -