خناق سے بچوں کی اموات،ڈبلیو ایچ او،یونیسف کا پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ

  خناق سے بچوں کی اموات،ڈبلیو ایچ او،یونیسف کا پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا ...

  

        اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اطلاعات سامنے آئی تھیں کی خناق کی جو بیماری پوری دنیا سے ختم ہو چکی ہے وہ پاکستان بھر میں پھیل گئی ہے اور وفاقی وزارتِ صحت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک اس مرض سے 39بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس میں سے سندھ میں 23، خیبر پختونخوا میں 14 اور پنجاب میں 2 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں،اب عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یونیسیف حکام کا کہنا تھا کہ خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں،پاکستانی حکام کے مطابق یونیسیف کے علاوہ عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ماہرین امراض اطفال کے مطابق خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے، خناق میں مبتلا بچوں کی اموات اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں،وفاقی وزارت صحت کے حکام  کے مطابق  خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -