عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے، شرجیل میمن

  عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کرلی ہے، شرجیل میمن

  

کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے قیمتی تحفے سستے خریدے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے وہی تحفے مہنگے داموں بیچ کر قوم اور اِنکم ٹیکس محکمے سے جھوٹ بولا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

شرجیل میمن

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -