میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نقشہ فیس اور جرمانوں میں اضافہ کا فیصلہ

  میٹروپولیٹن کارپوریشن کا نقشہ فیس اور جرمانوں میں اضافہ کا فیصلہ

  

        لاہور(عامر بٹ سے)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے بھی نقشہ فیس اور جرمانوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پینلٹی اور سکروٹنی فیس بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ایل ڈی اے کے بعد ایم سی ایل نے بھی فیسوں میں اضافہ کے لئے جواز پیدا کر لیا ہے۔بلدیہ عظمی لاہور کے شعبہ پلاننگ اینڈ آرکیٹکٹ نیا شیڈول تیار کر کے منظوری کے لئے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کو بھجوائے گا۔رہائشی و کمرشل عمارتی نقشہ فیس اور جرمانوں کے موجودہ شیڈول پر نظر ثانی کی ہدایت بھی کمشنر لاہور کی طرف سے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق  مقامی فائیو سٹار ہوٹل کے ایک نقشہ کے کیس میں ایل ڈی اے کی طرف سے جرمانے پر تعجب کا اظہار کیا گیا جو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے بنایا گیا تھا۔ کمشنر لاہور کی صدارت میں اس اجلاس میں ایل ڈی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ادارہ نے فیسوں کے ساتھ جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایم سی ایل سے ایل ڈی اے کے ریٹس چار گنا زائد ہیں۔ایم سی ایل پہلے ہی فیسوں اور جرمانوں میں اضافہ کے لئے جواز پیدا کر رہا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -