انتظامیہ کا آپریشن‘ جعلی کھاد کی 132بوریاں برآمد 

انتظامیہ کا آپریشن‘ جعلی کھاد کی 132بوریاں برآمد 

  

کہروڑپکا (نمائندہ خصوصی)جعلی کھاد کی تین لاکھ مالیت کی  کی 132بوریاں برآمد،تفصیل کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر اشرف صالح اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مہر اقبال(بقیہ نمبر12صفحہ نمبر6)

 نے شاہ پور روڈ پر واقع شاپ صدیق اینڈ برادر پرچھاپہ مار کر جعلی کھادسر سبز کین(گوار ہ)جس کورچ کراپ ایگرو کیمیکلز سرگودھا نے تیار کیا تھا کی 132بوریاں برآمد کرلیں قبل ازیں محکمہ زراعت نے اس کا سیمپل لیا تھا جو 26 فی صد کی بجائے 2.87 یعنی 3فی صد بھی نہ نکلی ملزم صدیق موقعہ پاکر فرار ہو گیا  پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان صدیق،اور سیلز افیسر مقبول احمد خان اور کمپنی ملک  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کاروائی شروع کردی  ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -