علامہ مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ جہانزیب کھچی‘ عالم گیر،زبیر خان‘ جاوید اقبال عمر فاروق اور دیگر کا خراج تحسین 

علامہ مفتی رفیع عثمانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ جہانزیب کھچی‘ ...

  

 میلسی، کبیروالا (نامہ نگار)ایم پی اے محمد جہاں زیب خان کھچی۔محمد عالم گیر خان کھچی۔زبیر خان جوئیہ۔جاوید اقبال(بقیہ نمبر5صفحہ نمبر6)

 خان جوئیہ،نے ملت اسلامیہ کے عظیم۔عالم دین مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی رفیع عثمانی صدر دارالعلوم کراچی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک منبع علوم اسلامی سے محروم ہو گئی۔انہوں نے پاکستان اور دیگر ممالک میں پرچم اسلام کی سر بلندی کے لیے زندگی وقف کر رکھی تھی وہ قوم پر ایک شجر کی طرح دینی شعور کی چھاں کیے ہوئے تھے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتو ں پورا نہیں ہو پائے گا۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین  کو تلقین صبر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ علامہ  مفتی رفیع عثمانی کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق مفتی اعظم پاکستان کی ملت اسلامیہ کیلئے سانحہ عظیم ہے،آپ کی وفات سے نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام  ایک عظیم عالم دین،متعدل اور بلند پایہ فقیہ سے محروم ہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر نے جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کراچی کے صدر،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر علامہ محمد تقی عثمانی کے بڑے بھائی،مفتی اعظم پاکستان علامہ مفتی محمد رفیع عثمانی کے سانحہ ارتحال پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ا اس موقع پر مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر نے جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا کے اساتذی،علماء کران اور طلباء کے ہمراہ علامہ مفتی محمد رفیع عثمانی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے بلندی درجات کی۔اس موقع پر ادارہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد ناصر شاہ، مولانا محمد عرفان یٰسین،مفتی محمد تنویر،معرو ف ثناء خوان قاری محمد ارشد قاسمی،ملک فارو ق احمد،شیخ سہیل انور،حافظ محمد بلال فاروقی،محمد یوشع دانیال اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -