خان پور: نہر آب حیات میں گر کر تین  سالہ بچی ”لاپتہ“ پانی سپلائی پر ورثا کا احتجاج 

خان پور: نہر آب حیات میں گر کر تین  سالہ بچی ”لاپتہ“ پانی سپلائی پر ورثا کا ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان) خان پور کے نواحی علاقہ باغوبہار کے مقام (بقیہ نمبر10صفحہ نمبر6)

پر نہر آب حیات میں گرنے والی 3 سالہ فاطمہ تاحال نہ مل سکی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود آب حیات نہر بند نہ ہونے پر ورثا نے احتجاج، احتجاجی افراد نے ٹائر جلا کر خان پور روڈ بلاک کر دی اور محکمہ انہار کے خلاف نعرے بازی احتجاجی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز 3 سالہ فاطمہ دختر غلام رسول کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئی تھی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گزشتہ روز سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر پانی کے تیز بہا کی وجہ سے تاحال بچی نہیں مل سکی ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر تاحال محکمہ انہار نے نہر بند نہیں کی، احتجاجی افراد نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر آب حیات نہر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -