وہاڑی‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ‘ کام کی رفتار بڑھانے کا حکم 

وہاڑی‘ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ‘ کام کی رفتار بڑھانے کا حکم 

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، ہائیر ایجو کیشن فلیگ(بقیہ نمبر15صفحہ نمبر6)

 شپ،ایجو کیشن فلیگ شپ اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی کامو ں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر صفدرحسین ورک نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ضلع وہاڑی میں 17ارب 6کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی 112سکیموں پر کام جاری ہے 4ہائیر ایجو کیشن،ایک سپیشل ایجو کیشن،5محکمہ صحت،15محکمہ بلڈنگز، ایک ریسکیو 1122،سڑکوں کی19، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 58، واٹر اینڈ ورکس کی 6، سپورٹس کی ایک،محکمہ جنگلات ایک اور محکمہ انہار کی ایک سکیم پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی اور مزید کہا کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہونے چاہئیں ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے عوام کو مستفید کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکمے متحرک ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹرز کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گڑھا موڑ میں واٹر سپلائی کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ڈی ایس پی روبینہ عباس، ایکسین ہائی وے یاسر خان، ایکسین بلڈنگ نذر بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو انجینئر دانش خلیل، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سعدیہ اسلم، ڈی ایس او مسرت شاہین اور دیگر افسران موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -