حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل‘ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ ایم پی اے مسز شاہد ہ احمد کی زیر صدارت اجلاس‘ اہم مشاورت

حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل‘ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ...

  

خانیوال(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب(بقیہ نمبر19صفحہ نمبر6)

 اسمبلی مسز شاہدہ احمد کی زیر صدارت خواتین اور کارکنان کا لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مسزشاہدہ احمد نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے عمران خان کا راستہ روکنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے ملک کا ہرجوان عمران خان ہے خواتین وکارکنان ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں کپتان کی کال پر ضلع خانیوال سے عوام قافلوں کی صورت میں نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے لانگ مارچ میں شریک ہونے والے کارکنان اور خواتین سے کہا کہ وہ مکمل تیاری سے شرکت کو یقینی بنائیں عمران خان ملک و قوم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جان کی پرواہ کئے بغیر ڈٹ کر کھڑا ہے ان حالات میں ہمیں اس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہیں شرکا نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے قائد کی کال پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اجلاس میں روبینہ ندیم، شمال شاہ، کشور، طاہرہ رفعت، زرتاشیہ کرن، تحریم،نازش گیلانی،اودیگر نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے اپنے حلقوں کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ملک و قوم کی حقیقی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی اجلاس میں بڑی تعداد میں مقامی عہدیداروں، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔ فوٹو سیٹ ہمراہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -