سیکرٹری تعلیمی بورڈ بہاولپور ڈویژن کا مراسلہ‘ ری ایڈیشن فیس جمع نہ ہونے پر طالبعلموں سے جرمانہ وصول کرنیکا فیصلہ

سیکرٹری تعلیمی بورڈ بہاولپور ڈویژن کا مراسلہ‘ ری ایڈیشن فیس جمع نہ ہونے پر ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) سیکرٹری بورڈ راؤ شمشاد علی نے بہاولپور ڈو(بقیہ نمبر22صفحہ نمبر6)

یژن کے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی سیشن 2022-2024 میں Re-Admit کیٹگری کے تمام امیدواران کی ری ایڈمیشن رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی بمعہ فیس چالان 1200 روپے فی طالب علم مورخہ 17 دسمبر 2022ء تک ارسال کریں۔ اس کے بعد 1700 روپے فی طالب علم فیس کیساتھ آخری تاریخ 01 جنوری‘بعد از 2200 روپے فی طالب علم فیس کے ساتھ آخری تاریخ 16 جنوری اور 2700 روپے فی طالب علم فیس کے ساتھ آخری تاریخ 31 جنوری 2023ء مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ مقررہ تاریخ تک امیدواران کی ری ایڈمیشن فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں مبلغ 2000 روپے اور اس کے بعد ہر ماہ مبلغ 3000 روپے جرمانہ ادارہ سے وصول کیا جائیگا۔کسی بھی مضمون میں 33% سے کم نمبرات یا فیل ہونیوالے امیدواران ہی ری اپیئر ہو سکیں گے۔ایسے امیدواران اپنا گروپ‘ مضمون تبدیل بھی کر سکیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -