ڈیرہ: قبضہ مافیا کیخلاف شہریوں  کادھرنا‘ کمشنر کی مظاہرین سے بات چیت‘ ہسپتال بنانے کا اعلان 

ڈیرہ: قبضہ مافیا کیخلاف شہریوں  کادھرنا‘ کمشنر کی مظاہرین سے بات چیت‘ ...

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر،نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ(بقیہ نمبر24صفحہ نمبر6)

 غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اپنے آفس کے سامنے دھرنا اور مظاہرہ کرنے والوں کے پاس جاکر مذاکرات کیے اور ٹرسٹ کی زمین کے قبضہ مافیا کے خلاف موثر قانونی کارروائی کرتے ہوئے المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کے قیام کی نوید سنادی ہے کمشنر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں موجود 15 کنال رقبہ مخیر شخصیت نے 1982ء میں آنکھوں کے ہسپتال کیلئے وقف کیا اور آئی ہسپتال کیلئے ٹرسٹ رجسٹرڈ ہوچکا ہے۔تین کنال رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی گئی ہے جسے واگزار کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں آنکھوں کے ہسپتال کی اشد ضرورت ہے۔یہاں کریشر یونٹ،سیمنٹ فیکٹری اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کیلئے ٹرسٹی کے ساتھ ڈیڑھ سو سے زائد مخیر حضرات کی کونسل بھی بنائیں گے تاکہ مستحق مریضوں کو مفت سہولیات فراہم ہوسکیں۔المنظور آئی ٹرسٹ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال سے منسلک کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مرحوم مخیر شخصیت نے نیک مقصد کیلئے اربوں روپے کا رقبہ مختص کیا۔ہم شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرسٹ آئی ہسپتال بنائیں گے۔

لیاقت علی چٹھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -