سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کا انتقال فنکاروں کا اظہار افسوس‘ ورثا سے تعزیت

سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کا انتقال فنکاروں کا اظہار افسوس‘ ورثا سے تعزیت

  

ملتان،میلسی،لیاقت پور(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)سٹیج اداکار اور کامیڈ(بقیہ نمبر26صفحہ نمبر6)

ین طارق ٹیڈی کے انتقال پر لیاقت پور کی فضا بھی سوگوار ہوگئی،سنگم آرٹ کونسل لیاقت پور کے فنکاروں  ریاض عباسی،خالد شاد مانی،صادق کنول،محمد حسین،طارق شاد،ارشاد واسطی،نوید بلوچ نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی 46 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں  کامیڈی کنگ طارق ٹیڈی کی وفات پر ملتان سٹیج کے فنکار ہدایتکار اور پروڈیوسر غم زدہ ہوگئے اور وہ طارق ٹیڈی کی یادوں میں کھو گئے۔ ان فنکاروں میں کومل ناز، آسیہ ملک، انیلا علی، اقصی ملک، لائبہ خان، عروج چودھری، اقبال وکی، شیر محمد اعوان، خالد جٹ، ندیم ننھا، کوثر بھٹی، فہد اعوان، شان بیلا، فاروق شہزاد، محبوب رضا، وحید بھٹہ، آغا ناصر، فیصل منیر، سیف بوٹا، سکندر بھٹہ، ندیم ملک، علی مون، ننھا قریشی، شاہد کمپیوٹر، نجم ہائی لائٹ، مصنف ہدایت کار اقبال بھٹی، زوار حسین بلوچ، یوسف کامران پروڈیوسر وحید ڈوگر، چودھری ریاض اور فنکار تنظیم کے عہدیداران میں چیئرمین ملک سکندر بھٹہ، رمضان شہزاد، امبر آفتاب نے کہا کہ طارق ٹیڈی کامیڈی کا شہزادہ تھا جس کی وفات سے کامیڈی کا باب بند ہوگیا جبکہ میلسی میں بھی فنکار برادری اور شہریوں نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -