معروف اداکار طارق ٹیڈی سبزہ زار کے قبرستان میں سپرد خاک

معروف اداکار طارق ٹیڈی سبزہ زار کے قبرستان میں سپرد خاک

  

       لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار طارق محمود المعروف طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے مرحوم کافی عرصہ سے جگر اور سانس کے عارضہ  وہ گزشتہ 20 روز سے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے۔طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ سبزہ زار قبرستان میں ادا کی گئی جس میں فنکاروں اور عزیز اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں میں سہیل احمد،قیصر پیا،طاہر نوشاد،سخی سرور،افتخار ٹھاکر،ارشد چوہدری،قیصر ثناء اللہ خان، ٹھاکر لاہور،علی رضا شیرازی، افضل بٹ، علی گیلانی،خضر عباس،آصف اقبال سمیت دیگر کے نام نمایاں ہیں۔تھیٹر کی دنیا میں منفرد پہچان رکھنے والے طارق ٹیڈی اپنے دکھوں کو چھپا کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے بکھیرتے والے طارق ٹیڈی سب کو روتا چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگئے قہقوں کے بادشاہ کے نام سے پہچان رکھنے والے طارق ٹیڈی 1974میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے،1990سے انہوں نے اپنے آبائی شہر سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد ازاں لاہور منتقل ہوگئے،مرحوم نے ہمیشہ برجستہ جملوں کی ادائیگی کے ساتھ چہرے کے تاثرات کا ایسا استعمال کیا کہ جس نے بھی ان کی پرفارمنس کو دیکھا ہنستا ہی رہ گیا طارق ٹیڈی نے اپنے کیرئیر کے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں میں لازوال کامیڈی کی،ان کے یادگار سٹیج ڈراموں ماما پاکستانی،سب سے بڑا روپیہ، جی کردا،عید دو چن، اور دوستی شامل ہیں مرحوم نے ہسپتال داخل ہونے سے قبل آخری بار الفلاح تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے میں پرفارم کیا وہ گزشتہ کئی سال سے الفلاح تھیٹر سے ہی وابستہ تھے طارق ٹیڈی نے 2004 میں شہزاد رفیق کی شہرہ آفاق فلم سلاخیں میں بھی اپنی اداکاری اور فن کے جوہر دکھائے،طارق ٹیڈی نے کئی برس تک لوگوں کو ہنسانے کا کام بخوبی انجام دیا،لیکن اپنے غموں تکلیفوں کو دل میں ہی پالتے رہے،اور جگر اور سانس کے عارضے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے،طارق ٹیڈی نے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹا جنید اور دو بیٹیاں صفا اور مروا کو چھوڑے ہیں۔طارق ٹیڈی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ مرحوم لاجواب فنکار تھے اللہ تعالیٰ ان کو پسماندگان کو صبر جمیل اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لئے 30لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق ٹیڈی کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ترجمان وزیراعلٰی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق ٹیڈی کا شمار سٹیج  کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔مرحوم کامزاح سے بھرپور انداز  مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خداداد صلاحیتوں کے حامل طارق ٹیڈی کی موت پر دلی صدمہ ہوا ہے پنجاب حکومت سوگوار اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہے۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے طارق ٹیڈی کیلئے علاج کے اخراجات اٹھانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے بھی طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کامیڈی کی دنیا ایک بڑا فنکار کھو دیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق ٹیڈی کو گزشتہ دنوں ایک اسٹیج ڈرامے کے دوران طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ کچھ روز زیر علاج رہے جس کے بعد انہیں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طارق ٹیڈی کا جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ان کے گردے بھی متاثر ہوئے تھے اور وہ گزشتہ روز اپنے لاکھوں پرستاروں کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کا سرکاری سطح پر مفت علاج معالجہ کرایا جارہا تھا جبکہ ان کے اہل خانہ کے لئے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک بھی بھجوایا گیا تھا۔ اداکار افتخار ٹھاکر،سہیل احمد،نسیم وکی، عرفان کھوسٹ، خالد عباس ڈار،سلیم البیلا، سخاوت ناز،آصف اقبال،قیصر پیا، اکرم اداس، چاند برال، طاہر نوشاد، شکیل صدیقی، اچھی خان، جرار رضوی،شہزاد رضا،پرویز صدیقی، روبی انعم، زیبا شہناز، سلومی،ماہ نور، ہما علی، مہک نور،آفرین پری،قیصر جاوید، قیصر ثنا اللہ، ڈاکٹر اجمل ملک سمیت دیگر نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ ان شخصیات نے کہا کہ طارق ٹیڈی کی تھیٹر کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ طارق ٹیڈی کامیڈ ی کی دنیا کے بڑے فنکار تھے اور ان کی برجستہ جملے بازی ان کی وجہ شہرت تھی۔ چودھری پرویز الٰہی، ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر نے معروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی اپنی طرز کے منفرد اداکار تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی منزلیں آسان کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مزاح سے بھرپور انداز ان کے مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گا۔وزیر ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود نے طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی اسٹیج کے بہترین اداکار تھے،اسٹیج پر ان کی پرفارمنس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کے انتقال پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 طارق ٹیڈی

مزید :

صفحہ اول -