بغاوت پر اکسانے کا الزام  شہباز گل پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

بغاوت پر اکسانے کا الزام  شہباز گل پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں  شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22نومبر کی تاریخ مقرر کردی،گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

فرد جرم 

مزید :

صفحہ اول -