ڈیرہ،تارکول سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گیا 

ڈیرہ،تارکول سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے سے کنٹینر سے ٹکرا گیا 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ تاریخ تنگی پل پر تارکول سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے سے ٹماٹروں سے بھرے کنٹینر سے ٹکرا گیا،سڑک پر ہر طرف ٹماٹر ہی ٹماٹر بکھر گئے، حادثہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ کے علاقہ تاریخ تنگی پل پر تارکول سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکرٹماٹروں سے بھرے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹماٹروں سے بھرے ٹرک میں موجود1792کریٹ ٹماٹر سڑک پر بکھر گئے اور سڑک پر ہر طرف ٹماٹر بکھر گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے فوری کوششیں کرکے سڑک کو آمدو رفت کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -