نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون،6 ملزمان گرفتار 

 نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون،6 ملزمان گرفتار 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ داودزئی پولیس نے نواحی علاقوں ناگمان، شاہ عالم اور اطراف میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان میں آئس فروش،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے ایک عدد رائفل،ایک عدد بندوق، تین عدد پستول،2سو گرام آئس اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داودزئی حمید خان نے نواحی علاقوں ناگمان، شاہ عالم اور اطراف میں سماج دشمن عناصر کے خلاف اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں خالد، سعید،عرفان، محمد بلال،طاہر علی اور الحاج شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں آئس فروش،ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں، جن کے قبضے سے ایک عدد رائفل،ایک عدد بندوق، تین عدد پستول،2سو گرام آئس اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -