موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب بارات میں شامل کار حادثے کا شکار 

موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب بارات میں شامل کار حادثے کا شکار 

  

صوابی(بیورورپورٹ)پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب بارات میں شامل کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں نوجوان باراتی جاں بحق جب کہ دو نوجوان باراتی زخمی ہو گئے۔ بتایاگیا ہے کہ مردان سے بارات میں شامل گاڑیاں غازی تر بیلہ ڈیم جارہی تھی۔ صوابی انٹر چینج کے قریب ایک موٹر کار بارات میں شامل ایک موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک باراتی نوجوان اعجاز جاں بحق جب کہ تین باراتی بائیس سالہ کامران، آٹھارہ سالہ فواد اور آٹھارہ سالہ آصف شدید زخمی ہو گئے ریسکیو1122صوابی کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -