خطرناک راہزن گروہ گرفتار، چھینا گیا موبائل فون، چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد

خطرناک راہزن گروہ گرفتار، چھینا گیا موبائل فون، چھینی گئی رقم اور اسلحہ ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر باغ پولیس نے نواحی اور متصل علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان شہر کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، جو شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث ہیں، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا ایک عدد قیمتی موبائل فون، لوٹی گئی رقم 14ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی فیاض ولد محمد امین نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو اسلحہ کی نوک پر موبائل چھیننے کی رپورٹ کی تھی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ خالد آفریدی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی پہچان محمد دانش ولد مومین، جاوید ولد سید عالم اور فضل ربی ولد باز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار تینوں ملزمان شہر کے نواحی علاقوں کے رہائشی ہیں جو شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا ایک عدد قیمتی موبائل فون،لوٹی گئی رقم 14ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -