نوشہرہ،5 مختلف ٹریفک  حادثات میں 8 افراد زخمی 

نوشہرہ،5 مختلف ٹریفک  حادثات میں 8 افراد زخمی 

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے پانچ 5 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی  رسالپور ڈبل پاٹک کے مقام پر موٹر سائیکل کی اوور سپیڈنگ کے باعث دو افراد زخمی ہوئے۔ حادثے میں گوہر عمر 21 اور فیزان  عمر 32 سال زخمی اے ایس سی کالونی کے مقام  پر روڈ ٹریفک حادثہ موٹر کار کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں جلیل عمر 45 سال سکنہ واپڈا کالونی زخمی  کاکا صاحب روڈ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران گلفام عمر 32 سال سکنہ مردان زخمی۔حادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیاوتڑ یو ٹرن کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران سوید عمر 21 سال اورمنصور عمر 43 سال سکنہ آدم زئی زخمی۔حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا ٹوٹل پمپ جہانگیرہ کے مقام  پر روڈ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے باعث اسماعیل  عمر 32 سال اور مہران عمر 42 سال زخمی ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ٹیموں نے کارروائی کی۔ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -