محکمہ اطلاعات جدید دور کے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے، ڈائریکٹر انفارمیشن نورالہادی 

محکمہ اطلاعات جدید دور کے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے، ڈائریکٹر انفارمیشن ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وقت کے ساتھ ساتھ اطلاعات و تعلقات عامہ کے تقاضے بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ محکمہ اطلاعات جدید دور کے چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور محکمے کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس میں نئے میڈیا سمیت ریڈیو جیسے اہم ذریعہ ابلاغ کااستعمال سر فہرست ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر انفارمیشن خیبر پختونخوا نورالہادی نے ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ایف ایم ریڈیو ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر ریجنل انفارمیشن افس اور پختونخوا ایف ایم ریڈیو کے افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈائرئکٹر انفارمیشن نے ریجنل آفس اور ایف ایم ریڈیو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن کے ایڈمن آفیسر فرمان علی خان بھی موجود تھے۔ نورالہادی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں ریڈیو ابلاغ کا اہم ذریعہ ہے اس لیے صوبائی حکومت نے دیگر اضلاع کی طرح ضم شدہ علاقوں کے عوام میں مختلف امور پر آگہی پیدا کرنے کے لیے ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں باجوڑ، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور مہمند میں یہ سٹیشن فعال ہیں جبکہ دیگر ضم اضلاع میں بھی ریڈیو سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف، سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان اور ڈی جی انفارمیشن امداداللہ کی سرکردگی میں صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے عوامی مسائل سے حکومت کو بروقت آگاہ کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں کی جانب سے ان مسائل کے حل کے اقدامات سے بھی عوام کو آگاہ کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -