آر پی او سید اشفاق انور شہید سپاہی علی عثمان کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار تعزیت

آر پی او سید اشفاق انور شہید سپاہی علی عثمان کے گھر آمد،لواحقین سے اظہار ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر بنوں سید اشفاق انور گذشتہ دنوں عباسہ چوکی لکی مروت پولیس موبائل پر نامعلوم دہشگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف آر پی کانسٹیبل علی عثمان کے گھر واقع امین کلہ گنڈی خانخیل سرائے نورنگ لکی مروت تعزیت کیلئے گئے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجارت کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسربنوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ ان کے قاتلوں کو جلد ازجلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کرکے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے ہی دم لینگے۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کا بھرپور خیال رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ شہداء ہمارے سر کے تاج اور فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن کی فضاء قائم ہے۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہید کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلانہیں چھوڑا جائیگا اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ ملکی مفاد اور عوام کی جان اور مال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -