خواجہ آصف کی عمران خان سے گھڑی سے متعلق رپورٹ پر عدالت جانے کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو گھڑی کے معاملے پر تجویز دی ہے کہ وہ عدالت جائیں۔ٹوئٹر پر ردعمل میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ شاہزیب خانزادہ روزانہ آوازیں دیتا ہے کوئی پی ٹی آئی کا لیڈر اس کے شو میں آکر آپ کا دفاع بھی نہیں کرتا، آپ نے بھڑک ماری تھی کہ برطانیہ، دبئی اور پاکستان کی عدالتو ں میں جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت جاؤ۔
خواجہ آصف تجویز