نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دیدیا

   نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دیدیا

  

کراچی (سٹا ف رپورٹر)نیب کراچی سے ایک اور سینئر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل کیسز واپس لینے نیب پراسیکیوٹر دبا کا شکار تھے۔ پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے ہیں اب ان ملزمان کیخلاف کیسز واپس لینے کے لیے عدالتوں میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سینئر پراسیکیوٹرز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -