فیفا ورلڈکپ 2022 کا افتتاح آج قطر میں ہوگا

فیفا ورلڈکپ 2022 کا افتتاح آج قطر میں ہوگا
فیفا ورلڈکپ 2022 کا افتتاح آج قطر میں ہوگا

  

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈکپ 2022 کا افتتاح آج قطر میں ہوگا،افتتاحی تقریب میں مقامی اور عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی بار مشرق وسطیٰ کوئی ملک فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کر رہا ہے ،پہلی بار فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے ،فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کاسب سے چھوٹا ملک ہے ،قطر ابتک ایونٹ کیلئے 200 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر چکا ہے ۔

فیفاورلڈکپ میں ٹرافی کے حصول کیلئے 32 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،تمام ٹیموں کو چار چار کے 8 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے ،ایونٹ کے 64 میچز قطر کے پانچ شہروں کے 8 سٹیڈیمز میں ہوں گے،فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا،ایونٹ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا،فٹ بال ورلڈکپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

گروپ اے میں قطر، ایکواڈور، سینی گال اور ہالینڈ شامل ہیں،انگلینڈ، ایران، امریکا اورویلز گروپ بی کا حصہ ہیں ،گروپ سی میں ارجنٹائن، سعودی عرب ، میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں،گروپ ڈی میں فرانس، آسٹریلیا ، ڈنماک اور تیونس ،گروپ ای میں سپین، کوسٹاریکا، جرمنی اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

گروپ ایف میں بیلیجئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا ،گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون ،گروپ ایچ میں پرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر گروپ کے چار میچز 12 دن تک جاری رہیں گے ،ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -