ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 روز سے لاپتا بچے کی لاش برآمد 

ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 روز سے لاپتا بچے کی لاش برآمد 
ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 روز سے لاپتا بچے کی لاش برآمد 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے کی لاش مل گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق بچے کے والد نے اپنے رشتے دار پر اغواء کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 7 سال کے بچے حسین اللہ کے والد نے 2روز قبل درخواست دی تھی کہ وہ میر بادشاہ کالونی میں اپنے گھر سے سے عثمان ٹاؤن منتقل ہو رہے تھے کہ اس دوران ان کا بچہ لاپتہ ہوگیا۔بچے کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بچے کو اس کے قریبی رشتے دار نے اغواء کیا ۔ 

بچے کی لاش میر بادشاہ کالونی سے ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو ذبح کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ڈیرہ اسماعیل خان -