وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے 

وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے 
وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع شوگر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ حکومت نے اعدادوشمار کی روشنی میں چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں حکومت 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ شوگر ملز مقامی چینی کی قیمت میں فوری اضافہ نہیں کریں گے ،کرشنگ بھی اسی ماہ شروع کر دیںگے ، ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ سرپلس چینی کی برآمد سے ملک کو ایک ارب ڈالرزر مبادلہ ملے گا ،شوگر ملز مالکان اسی ہفتے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -