اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے، وزیراعظم 

اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ...
اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے، وزیراعظم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا اہم قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے وہ تاریخی پیشرفت کو آگے بڑھائے،اس اہم کامیابی میں شیری رحمان، ان کی ٹیم کی محنت قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہو گیا،لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کومعاوضہ دیا جا سکے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -