بھارت میں چلتی گاڑی میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی 

بھارت میں چلتی گاڑی میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی 
بھارت میں چلتی گاڑی میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ 3ملزمان کی اجتماعی زیادتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کریلا پولیس نے راجستھان سے ایک خاتون اور اس کے3 ساتھیوں کو نوجوان لڑکی ماڈل کو چلتی ہوئی گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ ماڈل کا تعلق کاسر گوڈسے ہے ، نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا کہ وہ جمعرات کی رات کوچن شپ یارڈ میں واقع ایک بار میں گئی تھی جہاں ڈی جے پارٹی جاری تھی ، اس کے ساتھ راجستھان کی ایک لڑکی بھی تھی جس کی شناخت ڈمپل لامبا عرف ڈولی کے نام سے ہوئی ہے ۔
لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ مجھے شبہ ہے کہ میری بیئر کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑکی گئی تھی ، جب میں نشے میں دھت ہو گئی تو وہ لڑکی مجھے 3 ساتھیوں کے ساتھ گاڑی میں لے گئی جن کی شناخت نیتھن ، سودیپ اور ویویک کے نام سے ہوئی ہے ، گاڑی شہر میں 45 منٹ تک چلتی رہی اور تینوں افراد نے باری باری مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
19 سالہ ماڈل کا کہناتھا کہ مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہ واپس ’ بار ‘ گئے جہاں سے انہوں نے راجستھان کی رہائشی لڑکی ڈولی کو اپنے ساتھ لیا ۔ ملزمان کاکناد میں مجھےمیری قیام گاہ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے سامنے یہ معاملہ اس وقت آیا جب انہیں نجی ہسپتال کے عملے کی جانب سے اطلاع دی گئی، جہاں لڑکی کو اس کی رو میٹ نے علاج کیلئے داخل کروایا تھا ۔ لڑکی کی درخواست پر چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیاہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیاہے ۔