لطیف اکبر کی سیاست کا محور و مرکز انکی ذات ہے,ان کی منفی سیاست نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا: ترجمان حکومت آزادکشمیر

لطیف اکبر کی سیاست کا محور و مرکز انکی ذات ہے,ان کی منفی سیاست نے قومی مفادات ...
لطیف اکبر کی سیاست کا محور و مرکز انکی ذات ہے,ان کی منفی سیاست نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا: ترجمان حکومت آزادکشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان حکومت آزادکشمیر ، ممبرقانون ساز اسمبلی و فوکل پرسن کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی منفی سیاست نے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، لطیف اکبر کی سیاست کا محور و مرکز انکی ذات ہے، ریاست کی ترقی اور عام آدمی کی بھلائی سے اپوزیشن لیڈر کو غرض نہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی کا دورہ آزادکشمیر انتہائی اہمیت کا حامل اور ریاستی مسائل کے حل کی جانب پیشرفت ہے جسے اپوزیشن لیڈر کی جانب سے سیاسی رنگ دیکر ریاستی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشس کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا دورہ آزادکشمیر کے موجودہ مالی مالی مسائل کے حل، تعمیر و ترقی ، سیاحت کے فروغ ، بلدیاتی انتخابات کے معاملات اور وفاق سے دیگر حل طلب امور کے حوالہ سے بہت اہم ہے، سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سپائنل کارڈ انجری بحالی پراجیکٹ کے ڈاکٹرز نے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان سے ملاقات کے دوران مظفرآباد اور باغ میں جدید طرز کے سپائنل کارڈ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان ہسپتالوں کے قیام آزادکشمیر میں زلزلہ 2005 کے متاثرہ معذور افراد کی بحالی کیلئےامید کی نئی کرن پیدا ہو گئی ہے جہاں پر زلزلہ میں متاثر ہونے والوں کا علاج کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے  اسلام آباد کے ایچ 8 سینٹر میں قیام پذیر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی معذورخواتین کے لیے  15 ہزار فی کس ماہانہ وظیفہ کی منظوری دی ۔یہ خواتین زلزلہ 2005 میں معذور ہو گئیں تھیں اور اپنے خاندانوں سے دور سینٹرز میں قیام پذیر ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے کیمٹی بھی تشکیل دی جو سینٹر کادورہ کر کے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی کے معاملے کو وفاقی حکومت سے اٹھانے کا یقین دلایا جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے  انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ دارلحکومت کے سیاحتی مقام لوہار گلی کا دورہ کیا اور سیاحت کے فروغ کے حوالہ سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ترجمان حکومت آزادکشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا فوکس ریاست کی ترقی اور عام آدمی کے مسائل کو حل کرنا ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے حکومت کے انقلابی اقدامات کی ستائش کے بجائے قومی مفاد کو بلڈوز کرکے ذاتیات کو پروان چڑھانا افسوسناک ہے۔ چوہدری لطیف اکبر اپنی ذات سے باہر نکلیں اور قومی مفاد کو ذاتیات سے مقدم رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد سردار تنویر الیاس خان کی سربراہی میں فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، سردارتنویر الیاس خان کی حکومت کے چند ماہ کے اقدامات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہے، اپوزیشن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ میں بھی روڑے اٹکا کر میدان سے راہ فرار چاہتی ہے۔پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام جان چکے ہیں کہ انکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کون رکاوٹ بن رہا ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے جس انداز سے ریاست کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے ہیں اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق  فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی تاکہ  نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور ان کی مشکلات کم ہوں۔

مزید :

قومی -