پہلی تنخواہ سے دال ،چاول ،چینی وغیرہ لاکر ماں کے ہاتھ میں دیئے ،ایسی خوشی پھر نہیں ملے گی،راج کمار راؤ کی کہانی

پہلی تنخواہ سے دال ،چاول ،چینی وغیرہ لاکر ماں کے ہاتھ میں دیئے ،ایسی خوشی پھر ...
پہلی تنخواہ سے دال ،چاول ،چینی وغیرہ لاکر ماں کے ہاتھ میں دیئے ،ایسی خوشی پھر نہیں ملے گی،راج کمار راؤ کی کہانی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کے نامور اداکار  راج کمار  راؤ  نے اپنی پہلی تنخواہ اور  اس سے لینے والے گھر کے سامان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی کامیڈین ذاکر خان کو دیے انٹرویو میں راج کمار راؤ نے بتایا کہ انہوں نے ملازمت کی شروعات بطور ڈانس ٹیچر کے کی تھی، وہ ایک بچی کو ڈانس سکھانے جایا کرتے تھے اور ان کی پہلی تنخواہ 300 روپے تھی۔دوران انٹرویو راج کمار نے بتایا 'جب مجھے میری زندگی کی پہلی تنخواہ 300 روپے ملی تو اس وقت میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا، میں نے ان 300 روپے سے گھر کا راشن لیا جس میں دال، چاول، چینی اور نمک وغیرہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں تھا'۔

بات جاری رکھتے ہوئے اداکار نے کہا 'میں نے یہ سامان لے جا کر اپنی والدہ کو دیا تو اس وقت جو خوشی مجھے محسوس ہوئی وہ دوبارہ کبھی نہیں ہو سکتی چاہے میں زندگی میں جتنا مرضی کما لوں'۔انہوں نے کہا 'اب میں زندگی میں کسی کو کچھ بھی لے کر دے سکتا ہوں لیکن ان 300 روپے سے لیا ہوا سامان ہمیشہ میرے لیے خاص رہے گا'۔

مزید :

تفریح -