ہونہار طلبہ کیلئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام کا اعلان
اسلام آ باد (آئی این پی ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہونہار طالب علموں کے لئے ہنگری کے تعاون سے سکالرشپ پروگرام 25-2024کا اعلان کردیا۔ سکالرشپ بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سٹڈیز میں اہل امیدواروں کو دی جائیں گی۔ ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس سکالر شپ پروگرام کے لئے ٹمپس پبلک فاﺅنڈیشن ہنگری کا تعاون حاصل ہو گا۔ اس پروگرام کو دی سٹیپنڈیم ہنگریکم سکالرشپ کا نام دیا گیاہے۔اس سکالرشپ کے لئے ایچ ای سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ جنوری یا فروری 2024 میں کیا جائے گا۔
ہونہار طلبہ