نواز شریف کی سزاکیخلاف اپیل پر کل،توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

          نواز شریف کی سزاکیخلاف اپیل پر کل،توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزاکے خلاف اپیل پر 21 نومبر(کل منگل ) کو اسلام آبادہائی کورٹ کے اسپیشل بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے۔نواز شریف نے دو کیسز میں 10ماہ 26 دن جیل میں گزارے،ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل 9 ماہ 28 دن چلا،العزیزیہ ریفرنس 1سال ، تین ماہ ، 16 دن چلا،نواز شریف اور مریم نواز ٹرائل کے دوران 100سے زائد مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر پہلے ہی بری ہو چکے جبکہ نواز شریف کےخلاف ایون فیلڈ فلیٹس میں نیب کہہ چکا کہ کوئی ثبوت نہیں ان کا اس کیس میں بری ہونا ایک یا دو پیشیوں کا ہی ہے اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بنتی نہیں تھی،سزا دینے والے جج مرحوم ارشد ملک کا اعترافی بیان موجود ہے کیس کو ختم کرنا ہو گا یا احتساب عدالت کو واپس بھیجنا ہو گا۔رواں ہفتے میں نوازشریف کےخلاف مقدمات کے حوالے سے کافی حدتک پیشرفت ہونے کاامکا ن ہے۔ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیراعظم نواز شریف آج پیر کو مری کیلئے روانہ ہونگے،جہاں وہ لیگل ٹیم سے اپنے کیسز پر مشاورت کریں گے، نواز شریف 21 نومبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج پیر کو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ سے لی گئی گاڑیوں کے کیس کی سماعت آج پیر کو ہو گی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔واضح رہے عدالت نے سرنڈر کرنے پر نواز شریف کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کیا تھا اوران کی ضبط کی گئی جائیداد واپس کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -