گھر کے شیر گھرمیں ڈھیر ، فائنل میں بھارتی سورماﺅں کا دھڑن تختہ ، آسٹریلیاں چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ کا فاتح

  گھر کے شیر گھرمیں ڈھیر ، فائنل میں بھارتی سورماﺅں کا دھڑن تختہ ، آسٹریلیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             احمد آباد (این این آئی)ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری اور باو_¿لرز کی عمدہ باو_¿لنگ کی بدولت بھارت کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دےکر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا،آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ، میز بان ٹیم 240رنز بنا سکی ،آسٹریلوی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصا ن پر 43اوورز میں ہدف حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ،ٹریوس ہیڈ 137رنز کی شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔میگا ایونٹ کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔بھارت نے اننگز کا آغاز کیا۔آسٹریلیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اسٹارک کی گیند پر شبمن گِل صرف چار رنز بنانے کے بعد زامپا کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا ویرات کوہلی کے ہمراہ 46 رنز کی ساجھے داری قائم کی۔اسکور 76 تک پہنچا ہی تھا کہ مکسویل نے بھارتی کپتان روہت کا کام تمام کردیا۔ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اسٹارک نے شریاس ائیر کو چلتا کردیا۔یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی ٹیم دباو_¿ میں آ گئی اور رنز بننے کی رفتار میں نمایاں کمی آ گئی۔ آسٹریلیا کی باو_¿لنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ بھی شاندار رہی اور 10 سے 25 اوورز تک بھارتی بلے باز کوئی بھی باو_¿نڈری نہ مار سکے۔ویرات کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی اور کمنز کی گیند ان کے بلے کا اندرونی کنارہ لینے کے بعد وکٹوں سے جا ٹکرائی۔رویندرا جدیجا بھی مسلسل جدوجہد کرتے رہے اور بالآخر 9 رنز بنانے والے آل راو_¿نڈر، جوش ہیزل و_±ڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔راہ_±ل نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 66 رنز کی اننگز تراشی تاہم بالآخر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور تجربہ کار اسٹارک کی گیند پر وہ بھی وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔سوریا کمار یادیو اپنے روایتی جارحانہ انداز کے بجائے سست بیٹنگ کرتے رہے اور پھر 28 گیندوں پر 18 رنز بنا کر آو_¿ٹ ہو گئے۔اختتامی اوورز میں بھی بھارتی بلے باز تیزی سے کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 240 رنز بنا کر آو_¿ٹ ہو گئی۔آسان ہدف ملنے پرآسٹریلیا نے میچ میں 7 اوورز قبل ہی فتح حاصل کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، کینگروز نے 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور اب 2023 میں ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی ہے۔

فائنل 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد پیش کردی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عالمی کپ جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹریوس ہیڈ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی، بھارتی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ اول -