پنجاب کے بعد سندھ کی فضا ءبھی زہریلی ، ہر طرف سموگ کا راج 

  پنجاب کے بعد سندھ کی فضا ءبھی زہریلی ، ہر طرف سموگ کا راج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور،کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں چھٹی کے روز بھی سموگ کے باعث فضا زہریلی ہوگئی۔صبح کے اوقات میں ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 470 اور لاہور میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے۔فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالہ میں 254 اے کیو آئی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے، فضا مضر صحت،شہر میں صبح سویرے فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں تمام بڑی مارکیٹس دوپہر تین بجے تک بند رہیں،اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ،15 روزہ رپورٹ جاری کردی گئی، 15 روز میں اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف 300 سے زائد مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔فضائی آلودگی کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔علاوہ ازیں سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر نگران حکومت کا اہم فیصلہ، پنجاب بھر میں ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، ہر شہری کو ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا ہوگا، صوبائی حکومت نے پنجاب کے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام شہریوں کے لیے چہرے کے ماسک پہننے کے لیے ایک ہفتے کے مینڈیٹ کا اعلان کیا۔ماسک کی پابندی لاہور ڈویڑن اور گوجرانوالہ ڈویڑن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 351 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ کے باعث الرجی اور بیماریوں سے بچنے کے لئے تمام شہری ماسک ضرور پہنیں۔

 سموگ

مزید :

صفحہ اول -