ماضی میں نظام انصا ف کیساتھ کھلواڑ ، ہوا، (ن) لیگ کو سیاسی ا نتقام کا نشانہ بنایا گیا : مریم اور نگزیب
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی میں ن لیگ کی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ترقی کرتے پاکستان پر مسلط کیا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں سے اس ملک کے نظام انصاف، عوام اور اپوزیشن کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، نوجوان اور عوام کو پتہ ہونا چاہیے ملک کے ساتھ کس قسم کا کھلواڑ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں نیب نے لاہور میں ایک صاف پانی کا مقدمہ بنایا، شہبازشریف کو صاف پانی کے مقدمے میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا، سیاسی انجینئرنگ کر کے شہبازشریف کو جیل بھیجا گیا، کل شہبازشریف عدالت سے سرخرو ہوئے، یہ وہ مقدمات ہیں جو جھوٹ پر بنائے گئے تھے۔عدالت قانون کی مہر لا کر تصدیق کر رہی ہے کوئی کرپشن نہیں ہوئی تھی ، نظام انصاف اپنے دھبے دھو رہا ہےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی کے ساتھ وفا نبھائی، بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرتاحیات نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا تھا ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی والوں سے سوال کا جواب پوچھو تو کبھی جج پر چڑھائی کبھی عدالت پر، ہم نے جواب بھی دیئے، سزائیں موت کی چکیاں بھی کاٹیں، آج عدالتیں قانونی مہریں لگا کر تصدیق کر رہی ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یو کے ہائی کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی تھی پنجاب کے اندر تمام پراجیکٹس شفاف طریقے سے لگے، آج پی ٹی آئی والے کسی بات کا سامنا نہیں کر سکتے، کہتے ہیں ہم پر ظلم ہو رہا ہے، کرپشن کی ہوتی ہے تو شہبازشریف کی طرح کوئی یہ نہیں کہتا کہ میرا حساب لو، کرپشن کی ہوتی ہے تو پھر 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔
مریم اورنگزیب