جنرل سیکرٹری ایپکا کی درخواست پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے انکوائری کا حکم دےدیا
پبی (نما ئندہ پاکستان) اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان کی درخواست پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے فرید خٹک چئیرمین نے لیٹر نمبر8668 مور خہ 15/11/2023 کے زر یعے مردان بورڈ کے خلاف کرپشن کے الزامات میں انکوائری کا حکم دیا۔ سرکل انسپکٹر انٹی کرپشن مردان کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین مردان بورڈ فرید خٹک نے زرپانڑہ پرنٹنگ پریس پشاور کے مالک انعام اللہ کیساتھ ساز باز کرکے کروڑوں روپے کے ناقص امتخانی انسرشیٹوں اور کاغذ کے رمز خریدے۔اور ساتھ چئیرمین بورڈ نے پٹرول۔ٹی۔اے۔ڈی۔اے،تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیر قانونی پوسٹنگ ٹرانسفر کے مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ جس کے بارے میں اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا کو ایک کمپلنٹ مراسلہ بھجوایا تھا۔جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے فوری ایکشن لیتے ھوئے سرکل انسپکٹر انٹی کرپشن مردان کو انکوائری آفیسر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے۔جس پر عملدرآمد شروع ھو چکا ھے۔اور مردان بورڈ میں چئیرمین فرید خٹک نے جتنے بھی گھپلے کی ھے۔ان کی بھرپور تحقیقات کا حکم دے دیا