سکھر، شہیدصحافی جان محمد مہر  کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے 

  سکھر، شہیدصحافی جان محمد مہر  کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہیدصحافی جان محمد مہر کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے ، سکھر پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاج کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے سنیئر صحافی و نجی ٹی وی کے اینکر پرسن شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے زیر اہتمام98 ویں روز بھی احتجاجی سلسلہ جاری رہا ، علامتی بھوک ہڑتال کی قیادت ظ ایس یو جے کے صدر امداد بوزدار نے کی جبکہ احتجاج میں صحافی رہنماو ں میں جلال الدین بھیو ، میڈم سحرش کھوکھر خالد بھانبھن ،دیگر شامل تھے ، اس موقع پر رہنماں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ بیت گئے ہیں لیکن افسوس شہید صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے ،صحافی برادری کے احتجاجوں کے باوجود سکھر پولیس کی کارکردگی نے کوئی بہترنتیجہ نہیں دیا ہے ، اس طرح کے رویئے سے مختلف شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ہم واضح کرتے ہیں کہ جب تک شہید جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا احتجاجی تحریک جاری رکھی جائیگی۔