عوام انتخابات میں ڈاکو الائنس کو مسترد کردیں، فائق شاہ

    عوام انتخابات میں ڈاکو الائنس کو مسترد کردیں، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) چےئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پاکستان ڈاکو الائنس ہے، جو پہلے اور اب ڈاکے ڈالنے کےلئے اکٹھا ہے، یہی لوگ ہیں جو پاکستان کی تباہی کے ذمے دار ہیں عوام ہوشیار رہیں اور ریاست پاکستان سے ہاتھ جوڑتے ہیں کہ ان کو عوام پر مسلط ہونے سے بچائیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائد نے ملک توڑا، معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر الٹا عمل کیا اور لوگوں سے روٹی کپڑا مکان چھین لیا، اداروں کو قومی تحویل میں لے کر ترقی کرتی معیشت کو تباہ کر دیا، مشرقی پاکستان کو اپنے اقتدار کی بھینٹ چڑھا دیا، میاں برادران نے اداروں کی عزت پامال کی سپریم کورٹ، فوج اور تمام سرکاری اداروں کو نقصان پہنچایا، سرکاری اداروں میں کرپشن، رشوت اور اقربا پروری کو فروغ دیا، یہ گناہ، جرم معمولی نوعیت کے نہیں، عمران خان اپنے گھر میں ہونے والی کرپشن نہ روک سکے، اہم موقع ضائع کر دیا، ان سب کو اقتدار عزیزہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم، زراعت، صحت اور صنعت کو انہی لوگوں نے مافیا بنا کر رکھ دیا، آج ایک بھی یونیورسٹی ایسی نہیں جو دنیا بھر میں کوئی مقام رکھتی ہو، ایک بھی ہسپتال نہیں جو ان کا علاج کر سکے، وسائل کو ضائع کیا گیا، نوجوانوں کو قیادت، روزگار اور ترقی میں مقام دینے کے بجائے دھتکار دیا گیا، سندھ میں بلاول بھٹو اپنے والد، اور پارٹی کی کارکردگی دیکھیں، غریبوں لوگوں کو، مزید غربت میں دھکیل دیا، اپنے کلفٹن کے محلات کیلئے وہاں کے مکینوں سے حق چھینا، یہ ملک کیلئے کیا کریں گے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی نوجوانوں اور عوام کو اختیار دینے آئی ہے کسی قومی حکومت کی ضرورت نہیں نوجوانوں کو موقع دیا جائے ملک کی قسمت بدل دیں گے، انہوں نے فلسطین کے متعلق سوال پر کہا کہ فی الفور حکومت پاکستان اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انٹرنیشنل کورٹ آف جیٹس میں مقدمہ چلائے اور آگے بڑھ کر لیڈ کرے آج فلسطین پر قہر ٹوٹا ہے تو کل یہ آگ آپ تک پہنچے گی، دریں اثناءمحمد فائق شاہ نے کرک میں ایک بڑے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی خاطر خیبرپختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کو انصاف اور اختےار دینے کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھیں گے، نوجوان آگے آئیں اور انتخابات میں ملک کو لوٹنے والوں کو مسترد کر یں امن ترقی پارٹی ایک انقلابی منشور لائی ہے۔