گورنر سندھ کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے آمد

  گورنر سندھ کی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی دعوت پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے پہنچے، سردار مسعود خان نے گورنرسندھ کا استقبال کیا۔ ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، ملک میں سرمایہ کاری کے اقدامات، بزنس کمیونٹی کے ملکی معیشت میں کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔