ایس او ایس چلڈرن ویلج ‘78لاکھ 40 ہزارروپے فنڈز عطیہ

    ایس او ایس چلڈرن ویلج ‘78لاکھ 40 ہزارروپے فنڈز عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے صوبے کی بزنس کمیونٹی نے یتیم بچوں اوربچیوں کی کفالت کے معروف ادارے SOSچلڈرن ویلیج پاکستان خیبر پختونخوا کیلئے 78لاکھ 40 ہزارروپے کے فنڈز عطیہ کردیئے ہیں جس کے تحت 43 بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ قلندر علی خان اور ایس او ایس چلڈرن ویلیج پاکستان خیبر پختونخوا کے روح رواں اور عزیز جان انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ کے بانی اور معروف صنعت کار سینیٹر محسن عزیز نے سرحد چیمبر میں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیاجس کی صدارت سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر ثناءاللہ خان _¾ نائب صدراعجاز خان آفریدی _¾ سابق صدور ریاض ارشد _¾حاجی محمد آصف _¾ ملک نیاز احمد _¾سابق نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی _¾ ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر قراة العین اور احسان اللہ _¾ غلام بلال جاوید _¾ جاوید احمد _¾ صدر گل _¾ فضل واحد _¾ اشتیاق محمدسمیت صنعت و تجارت سے وابستہ ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان خیبر پختونخوا کی جانب سے یتیم بچے اور بچیوں کی کفالت اور انہیں تعلیم _¾ صحت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر اطمینان اور خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ ایس او ایس چلڈرن ویلج فلاحی ادارے کے طور پر جو کارخیر انجام دے رہا ہے بزنس کمیونٹی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں صوبے کی بزنس کمیونٹی نے دل کی کھول کر عطیات اور بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا۔ سرحد چیمبر کی جانب سے صدر فواد اسحق نے 7بچوں کی کفالت کے لئے 12 لاکھ 60 ہزار روپے کا چیک پیش کیا جبکہ بزنس مین فورم کے لیڈر اور معروف صنعت کارسینیٹر الیاس احمد بلور _¾ صبور سیٹھی _¾ سرحد چیمبر کے سابق صدر ملک نیاز احمد _¾ سینئر نائب صدر ثناءاللہ خان _¾ حضرت عمر کی جانب سے ایک ایک بچے جبکہ سابق صدر ریاض ارشد _¾ عاصم رحمان اور شاکر اسحق نے 10/10 یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا اور غلام بلال جاوید کی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیاگیا۔ اس موقع پر سینیٹر نعمان وزیر کی جانب سے یتیم بچوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دلوانے کا اعلان کیا گیا جبکہ سینیٹر محسن عزیز نے اس سلسلے میں تمام مشینری اور دیگر لوازمات عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےSOS چلڈرن ویلیج پاکستان خیبر پختونخوا کے روح رواں اور عزیز جان انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ کے بانی اور معروف صنعت کار سینیٹر محسن عزیز اور ایس او ایس چلڈرن ویلج پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ قلندر علی خان نے سرحد چیمبرکے صدر فواد اسحق اور بزنس کمیونٹی کی جانب SOS چلڈرن ویلج خیبر پختونخوا کے لئے دل کھول کر عطیات کے اعلانات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس کار خیر کو انجام دینے کے اقدام کا خیر مقد کیا۔ اجلاس کے دوران SOS چلڈرن ویلج خیبر پختونخوا کی ڈائریکٹرکوکب بتول اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر شاہ نے ادارہ کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت _¾ اور ان کو فراہم کی جانیوالی تعلیم _¾ صحت سمیت دیگر سہولیات اور ادارہ کی کارکردگی سے متعلق پریذینٹیشن پیش کی۔