پاکستان نے افغانستان کی خاطر ناقابل تردید قربانیاں دی ہیں : الحاج شاہ جی گل آفریدی 

        پاکستان نے افغانستان کی خاطر ناقابل تردید قربانیاں دی ہیں : الحاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        خیبر(عمران شینواری)سابق ایم این اے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قبائلی رہنماءالحاج شاہ جی گل آفریدی نے میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی بہتری عوام اور دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ افغان حکومت کو فنڈنگ کر کے پاکستان کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کی خاطر ناقابل تردید قربانیاں دی ہیں لہذا افغان حکومت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات اور کاروباری معاملات کو قانونی شکل دیں اور اگر پاکستان کے دشمن افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے اندر بدامنی پیدا کرنے کے درپے ہیں تو اس سے تعلقات خراب ہونگے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے فی الحال قومی مفاد میں جو پالیسی اپنائی بظاہر یہ سخت لگتی ہے لیکن اس سے قوم کا مستقبل محفوظ ہوگا الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا بارڈر پر آمدورفت اور کاروباری معاملات کے لئے اصول وضع ہیں جن پر عمل کرنا دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اور انڈین مصنوعات نےاگر افغانستان میں جگہ بنائی ہے تو اس کی وجوہات الگ ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جو قبائلی جرگے کابل میں کئے گئے تھے وہ خود ایک جرگے کا حصہ تھے تاہم تحریک طالبان نے جرگے کی تجاویز کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی کابل کی حکومت نے ان کو مجبور کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی مجبوری ہے اور وہ قوم اور بین الاقوامی برادری کے لئے قابل اعتماد ہے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے پیپلز پارٹی کو کرپٹ پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ پر طویل عرصہ حکومت کی لیکن مسائل حل نہیں کئے انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہوکر ضلع خیبر سمیت پورے قبائلی بیلٹ کی ترقی کے لئے کردار ادا کرینگے