تاریخی ورثہ کی حفاظت ہمار ی ذمہ داری ہے : احسا ن بھٹہ
ملتان( سٹی رپورٹر) تاریخی ورثہ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے افسران سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام میں ثقافتی شعور پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روزلیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ڈاکٹروں، پروفیسرز، لیڈی ڈاکٹرز نے سر شادی لال (جی سی ٹی لٹن ر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر )
وڈ) یادگار پر TDCP کے تعاون سے پہلا باقاعدہ شہر کا دورہ کیا ہے او ر بھرپور خوشی کا اظہار کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ تاریخی ورثہ کی بحالی چاہتے ہیں او ر اس میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں احسان بھٹہ نے کہا کہ ہم اپنی تاریخی عمارتوں کی اصل پوزیشن بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اس طرح ہماری نوجوان نسل کو بھی ہمارے تاریخی ورثہ سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا سیکرٹری صنعت وتجارت نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے جس کے مستقبل میںمثبت نتائج برآمد ہوں گے۔