پی ایم اے وفد کی نگران صوبائی وزیر صحت سے اہم ملاقات

  پی ایم اے وفد کی نگران صوبائی وزیر صحت سے اہم ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے ساتھ ملاقات کی اس دوران ملتان کے سرکاری ہسپتالوں کو محدود بجٹ جاری ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ کہا گیا کہ نشتر ہسپتال میں جاری تزین و آرائش کے کام میں معیار پر توجہ مرکوز رکھ کر جہاں ضرورت ہیں وہاں کام کیاجائے تاکہ جہاں فنڈز بچانے کی ضرورت ہے وہاں بچا کر سرکاری ہسپتالوں کا بجٹ بہتر کیا جائے وفد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال ،کارڈیالوجی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )

اور چلڈرن کمپلیکس ملتان میں ادویات کے لیے اس سہ ماہی کے فنڈز کی قلت کے باعث ادویات کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ہسپتالوں کو انتہائی کم بجٹ ملا ہے،نشتر 2 اور کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کے زیر التوا ایڈہاک آرڈرز جاری کرنے,اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے برطرف ڈاکٹروں کی بحالی ، نشتر ہسپتال ملتان میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اور توسیع ،سیکیورٹی بل آرڈیننس ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال ملتان کو جلد از جلد شروع کرنے،نشتر اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈاکٹرز ہاسٹلز کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کی نشاہدہی کی گئی جس پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی