ڈیرہ، گاڑیوں کی تلاشی،2ہزارلٹر ایرانی ڈیزل برآمد
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سخی سرور پولیس کی کاروائی،ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی،دو گاڑیوں(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
سے 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ میں لے لیا گیا،قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ چیک پوسٹ سخی سرور پولیس نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل کو ناکام بنا دیا2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔