حکومت ایف بی آر نظام درست کرے، خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان ( نیوز رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی، اردو بازار بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریا ض شاہین، انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیو م بھٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رالیاقت علی، دولت گیٹ کے صدر میا(بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
ں تنویر لنگاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت نان فائلر کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ایف بی آر کا نظام درست کرے اور کرپٹ اہلکاروں کو فارغ کرے بلکہ ایف بی آر کی دستاویز انگلش کی بجائے اردو میں کرے کیونکہ شرح خواندگی کی ملک میں صورتحال یہ ہے کہ ا نگلش میں اسے عام آدمی کے لئے سمجھنا ناممکن ہے اسی لئے نان فائلر کو سہولت بھی دی جائے نہ کہ دھونس کی بنیاد پر اس سے ٹیکسز وصول کئے جائیں انہوں نے کہا کہ تجارت سے وابستہ نمائندگان اور عام دکانداراتنے پڑھے لکھے نہیں کہ وہ ایف بی آر کی انتہائی مشکل دستاویزات کو سمجھ سکیں اور انہیں سمجھنے کے لئے پہلے وہ وکیل کو پچاس پچاس ہزار روپے فیس دیں اسی لئے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کے پیش نظر حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے تاجر اور عام دکاندار شدید پریشانی سے دوچار ہو اسی لئے ان کے خلاف کاروائی کی بجائے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو سالانہ اربوں روپے کاٹیکس دیتی ہے لیکن انہیں ریلیف آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ملتا اور نہ ہی تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی کی صورت میں اقدامات کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل، راہزنی جیسی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اسی لئے اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ حکومت اور ملتان انتظامیہ، پولیس تاجر برادری اور عام شہری کے جان و مال کے تحفظ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائے تاکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت اور متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بھی ریلیف دیاجائے۔